فرانس سے کشتیوں پر غیر قانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری

Share

فرانس سے چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے کے مطابق پیر کو 401 افراد سمندر عبور کر کے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس 17 جنوری کو بھی 358 افراد برطانیہ پہنچے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2022 میں رشی سونک کے وزیراعظم بننے کے بعد غیر قانونی طور پر آنے والوں کی تعدد 40 ہزار تک جاپہنچی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس 2,983 غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے آچکے ہیں۔ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 2,953 افراد برطانیہ آئے تھے۔

ادھر دوسری جانب اپوزیشن رہنما اور شیڈو ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے کہا رشی سونک نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا وعدہ کیا تھا۔