یورپ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت

Share

یورپ کےلیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا معاملہ یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کے مئی کے اجلاس میں شامل کرلیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سی اے اے کے اقدامات پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی یورپ میں بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے اپنا فیصلہ یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ 

آیاسا نے سی اے اے اور پی آئی اے کا فائنل آن سائٹ آڈٹ نومبر 2023 میں کیا تھا۔ آیاسا کو پاکستان سی اے اے کے اوور سائٹ سیفٹی معیار پر اعتراضات تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 برس میں آیاسا اور اکاؤ کے ساتھ پاکستان سی اے اے نے کئی تکنیکی سیشن کیے۔